سلسله احاديث صحيحه
الزكاة والسخاء والصدقة والهبة -- زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم، آپ کی آل اور آپ کے غلاموں کے لیے صدقہ حلال نہیں
حدیث نمبر: 907
-" إن الصدقة لا تحل لنا، وإن موالي القوم من أنفسهم".
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنومخزوم کے ایک آدمی کو صدقات کی وصولی کے لیے بھیجا، اس نے ابورافع رضی اللہ عنہ سے کہا: کہ تو بھی میرے ساتھ آ جا، تاکہ تجھے بھی کچھ (‏‏‏‏مال وغیرہ) مل جائے۔ اس نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کئے بغیر کوئی (‏‏‏‏فیصلہ) نہیں کر سکتا۔ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک ہمارے لیے صدقہ حلال نہیں ہے اور قوم کے آزاد کردہ غلام انہی میں سے ہوتے ہیں (لہٰذا ان کا بھی یہی حکم ہو گا)۔