سلسله احاديث صحيحه
الزكاة والسخاء والصدقة والهبة -- زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ

زکاۃ کے بغیر اسلام مکمل نہیں ہوتا
حدیث نمبر: 958
- (إنّ من تمامِ إسلامِكم أن تُؤدُّوا زكاة أموالِكم).
عیسیٰ بن خضرمی بن کلثوم بن علقمہ بن ناجیہ خزاعی اپنے دادا کلثوم سے، وہ اپنے باپ سے روایت ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں غزوہ مریسیع والے سال، جب وہ مسلمان ہوئے تھے، فرمایا تھا: مالوں کی زکوٰۃ دینے سے تمہارے اسلام کی تکمیل ہو گی۔