سلسله احاديث صحيحه
الزكاة والسخاء والصدقة والهبة -- زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ

کون سا غلام آزاد کرنا افضل ہے؟
حدیث نمبر: 972
- (أفضَلُ الرِّقابِ أغلاها (وفي رواية: أكثرُها) ثمَناً، وأنفَسُها عند أهلِها).
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ پر ایمان لانا اور اس کے راستے میں جہاد کرنا۔ میں نے کہا: کون سا غلام (آزاد کرنا) زیادہ فضلیت والا عمل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنے مالکوں کے نزدیک زیادہ قیمتی اور عمدہ ہو۔ میں نے کہا: اگر میں ایسا (غلام آزاد) نہ کر سکوں تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی ہنر مند کی مدد کر دو یا کسی بے ہنر کا کام کر دو۔ میں نے کہا: اگر مجھ میں یہ عمل کرنے کی بھی استطاعت نہ ہو تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں کو اپنے شر سے بچا کر رکھو، یہ بھی تمہارا اپنے نفس پر صدقہ ہو گا۔