سلسله احاديث صحيحه
الزكاة والسخاء والصدقة والهبة -- زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ

بخیل کم از کم اپنی ذات پر تو خرچ کرے
حدیث نمبر: 977
-" يا أيها الناس! ابتاعوا أنفسكم من الله من مال الله، فإن بخل أحدكم أن يعطي ماله للناس فليبدأ بنفسه وليتصدق على نفسه، فليأكل وليكتس مما رزقه الله عز وجل".
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو! اللہ تعالیٰ سے اس کے دیے ہوئے مال کے عوض اپنے نفسوں کو خرید لو، اگر کوئی کنجوسی کرے اور لوگوں کو اپنا مال نہ دے تو اپنے آپ (پر خرچ کرنے) سے ابتداء کرے اور اپنے نفس پر صدقہ کرے (اور وہ اس طرح کہ) اللہ عزوجل کے دیے ہوئے رزق میں سے کھائے اور پہنے۔