سلسله احاديث صحيحه
الحج والعمرة -- حج اور عمرہ

حج اور عمرہ اداکرنے والوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 990
-" الحجاج والعمار وفد الله، دعاهم فأجابوه، سألوه فأعطاهم".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حج اور عمرہ کرنے والے لوگ اللہ تعالیٰ کا وفد ہیں، اللہ تعالیٰ نے ان کو بلایا، انہوں نے (اس کے بلاوے کو) قبول کیا اور انہوں نے اللہ تعالیٰ سے سوال کیا، اس نے ان کو عطا کر دیا۔