سلسله احاديث صحيحه
الحج والعمرة -- حج اور عمرہ

بار بار حج و عمرہ کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 991
-" تابعوا بين الحج والعمرة، فإنهما ينفيان الفقر والذنوب كما ينفي الكير خبث الحديد".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بار بار حج و عمرہ کی ادائیگی کرو، کیونکہ یہ فقر و فاقہ اور گناہوں کی یوں نفی کرتے ہیں، جیسے دھونکنی لوہے کی میل کچیل کو ختم کر دیتی ہے۔ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عباس، سیدنا عبداللہ بن مسعود، سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا عمر بن خطاب اور سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم سے روایت کی گئی ہے۔