سلسله احاديث صحيحه
الحج والعمرة -- حج اور عمرہ

بار بار حج و عمرہ کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 992
-" أديموا الحج والعمرة فإنهما ينفيان الفقر والذنوب كما ينفي الكير خبث الحديد".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حج و عمرہ کی ادائیگی بار بار کرتے رہو، کیونکہ یہ فقر و فاقہ اور گناہوں کی نفی کر دیتے ہیں، جیسے بھٹی لوہے کی میل کچیل کو ختم کر دیتی ہے۔