سلسله احاديث صحيحه
الحج والعمرة -- حج اور عمرہ

وسعت کے باوجود بیت اللہ کی زیارت نہ کرنے والا بدنصیب ہے
حدیث نمبر: 993
-" إن الله يقول: إن عبدا أصححت له جسمه، ووسعت عليه في المعيشة، تمضي عليه خمسة أعوام لا يفد إلي لمحروم".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: میں نے ایک بندے کا جسم تندرست رکھا، اس کی معیشت میں وسعت پیدا کی، لیکن اس حالت میں پانچ سال بیت گئے اور وہ میری طرف نہیں آیا، ایسا آدمی محروم ہے، ایسا آدمی محروم ہے۔ یہ حدیث سیدنا ابوسعید اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے۔