سلسله احاديث صحيحه
الحج والعمرة -- حج اور عمرہ

تلبیہ بآواز بلند کہنا
حدیث نمبر: 995
-" أتاني جبريل، فقال: يا محمد مر أصحابك فليرفعوا أصواتهم بالتلبية، فإنها من شعائر الحج".
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور کہا: اے محمد! اپنے صحابہ کو حکم دیں کہ وہ بآواز بلند تلبیہ کہیں، کیونکہ یہ شعائر حج میں سے ہے۔