سلسله احاديث صحيحه
الحج والعمرة -- حج اور عمرہ

جمروں کو کنکریاں مارنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1002
-" إذا رميت الجمار كان لك نورا يوم القيامة".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تو جمروں کو کنکریاں مارے گا تو یہ (عمل) تیرے لیے قیامت کے روز نور ہو گا۔