سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد -- خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی روزی کی مقدار
حدیث نمبر: 1056
-" والذي نفس محمد بيده، ما أصبح عند آل محمد صاع حب ولا صاع تمر".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! صبح کے وقت آل محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس غلے یا کھجور کا ایک صاع بھی نہیں ہوتا تھا۔