سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد -- خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی روزی کی مقدار
حدیث نمبر: 1057
-" كان لا يجد ما يملأ بطنه من الدقل، وهو جائع".
سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پیٹ بھرنے کے لیے ردی قسم کی کھجور بھی نہیں ہوتی تھی، حالانکہ آپ بھوکے ہوتے تھے۔