سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد -- خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

غریبوں کی وجہ سے رزق ملنا
حدیث نمبر: 1061
-" كان أخوان على عهد النبي صلى الله عليه وسلم، فكان أحدهما يأتي النبي صلى الله عليه وسلم (وفي رواية: يحضر حديث النبي صلى الله عليه وسلم ومجلسه) والآخر يحترف، فشكا المحترف أخاه إلى النبي صلى الله عليه وسلم، [فقال: يا رسول الله! [إن هذا] أخي لا يعينني بشيء]، فقال صلى الله عليه وسلم:" لعلك ترزق له"".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں دو بھائی تھے، ان میں سے ایک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا جاتا رہتا تھا اور ایک روایت میں ہے: ایک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو اور مجلس میں حاضر رہتا، جبکہ دوسرا کمائی کرنے میں (مصروف رہتا تھا)۔ کمائی کرنے والے نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی شکایت کی اور کہا: اے اللہ کے رسول: یہ میرا بھائی میرے (کام کاج میں میری)کوئی معاونت و مدد نہیں کرتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شاید تجھے اسی کی وجہ سے سے رزق دیا جا رہا ہو۔