سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد -- خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

بکریاں بابرکت ہیں
حدیث نمبر: 1063
-" اتخذوا الغنم، فإن فيها بركة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام ہانی رضی اللہ عنہا سے فرمایا: بکریاں پالا کرو، کیونکہ بلاشبہ ان میں برکت ہے۔