سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد -- خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

ذخیرہ اندوزی منع ہے
حدیث نمبر: 1071
- (من احتكر حكرة يريد أن يغلي بها على المسلمين؛ فهو خاطئ).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ خطاکار ہے جو مسلمانوں پر چیزوں کی قیمتیں بڑھانے کے لیے ذخیرہ اندوزی کرتا ہے۔