سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد -- خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

دنیا میں اجنبی یا مسافر کی حیثیت سے رہنے کی نصیحت
حدیث نمبر: 1081
-" كن في الدنيا كأنك غريب، أو عابر سبيل".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا کندھا پکڑا اور فرمایا: دنیا میں اس طرح ہو جا، گویا کہ تو اجنبی مسافر ہے۔