سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد -- خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

کثرت مال سے دین متاثر ہوتا ہے
حدیث نمبر: 1093
-" ما أخشى عليكم الفقر ولكني أخشى عليكم التكاثر، وما أخشى عليكم الخطأ ولكني أخشى عليكم التعمد".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے تمہارے، بارے میں فقر و فاقہ کا ڈر نہیں ہے، بلکہ (مال و دولت کی) کثرت کا ڈر ہے، (اور دوسری بات یہ ہے کہ) مجھے تمہارے میں بارے میں نادانستہ طور پر غلطی کرنے کا ڈر نہیں ہے۔ بلکہ جان بوجھ کر گناہ کرنے کا ڈر ہے۔