سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد -- خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیا سے لاتعلقی
حدیث نمبر: 1094
-" لست من الدنيا وليست مني، إني بعثت والساعة نستبق".
اسماعیل بن عبداللہ سے روایت ہے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ولید بن مالک کے پاس آئے۔ ولید نے ان سے پوچھا: تم نے قیامت کے بارے میں تذکرہ فرماتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا سنا؟ جواباً: انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں دنیا سے ہوں نہ دنیا مجھ سے ہے، (یعنی میرا دنیا سے کوئی تعلق نہیں)، مجھے اور قیامت کو اس طرح بھیجا گیا کہ ہم ایک دوسرے سے آگے بڑھنے (‏‏‏‏کی کوشش کر) رہے ہیں۔