سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد -- خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

عورت کا کمائی کرنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 1112
-" اخرجي فجدي نخلك لعلك أن تصدقي منه أو تفعلي خيرا. قاله للمطلقة ثلاثا وهي في عدتها".
سیدنا جابر رضی اللہ کہتے ہیں: میری خالہ کو تین طلاقیں دے دی گئیں، وہ اپنی کھجوروں کا پھل توڑنے کے لیے باغ میں جا رہی تھی۔ اس کو ایک آدمی ملا، جس نے اس کو (عدت کی وجہ سے) ایسا کرنے سے روک دیا۔ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنا معاملہ ذکر کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو چلی جایا کر اور کھجوروں کا پھل توڑ لیا کر، ممکن ہے کہ تو اس میں سے کچھ صدقہ کرے یا کوئی اور نیکی والا کام کرے۔