سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد -- خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

امانت کی ادائیگی کا حکم اور خیانت کے عوض خیانت نہ کرنا
حدیث نمبر: 1113
-" أد الأمانة إلى من ائتمنك، ولا تخن من خانك".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے تیرے پاس امانت رکھی، اس کو اس کی امانت ادا کر دے اور تو اس سے خیانت نہ کر، جو تیرے ساتھ خیانت کرے۔