سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد -- خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

قسمیں اٹھا اٹھا کر مال بیچنے والا اللہ تعالیٰ کے ہاں ناپسندیدہ آدمی ہے
حدیث نمبر: 1134
-" أربعة يبغضهم الله عز وجل: البياع الحلاف والفقير المختال والشيخ الزاني والإمام الجائر".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چار آدمیوں سے اللہ تعالیٰ نفرت کرتے ہیں: قسمیں اٹھا اٹھا کر سودا بیچنے والا، تکبر کرنے والا فقیر، بوڑھا زانی اور ظالم حکمران۔