سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد -- خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

جس کھانے سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھی جائے، اس میں ابلیس کا حصہ ہوتا ہے
حدیث نمبر: 1156
-" قال إبليس: كل خلقك بينت رزقه، ففيما رزقي؟ قال: فيما لم يذكر اسمي عليه".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابلیس نے کہا: (‏‏‏‏اے اللہ!) تو نے اپنی ساری مخلوق کا رزق بیان کر دیا میرا رزق کس میں ہے؟ اللہ نے فرمایا: جس چیز پر میرا نام نہ لیا گیا ہو۔