سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد -- خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

ہبہ شدہ چیز واپس لینے پر وعید
حدیث نمبر: 1165
-" مثل الذي يسترد ما وهب، كمثل الكلب يقيء فيأكل قيئه، فإذا استرد الواهب فليوقف، فليعرف بما استرد، ثم ليدفع إليه ما وهب".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ہبہ کی ہوئی چیز واپس لے لیتا ہے، اس کی مثال اس کتے کی مانند ہے، جو قے کرتا ہے اور پھر اس کو چاٹنا شروع کر دیتا ہے۔ اگر ہبہ کرنے والا ہبہ کی ہوئی چیز کی واپسی کا مطالبہ کرتا ہے تو اسے کھڑا کر دیا جائے اور (‏‏‏‏ہبہ واپس لینے کے سبب کی) وضاحت کروائی جائے، پھر اس نے جو ہبہ دیا تھا، اسے لوٹا دیا جائے۔