سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد -- خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

گھر کی قیمت کا مصرف
حدیث نمبر: 1171
-" من باع دارا ولم يجعل ثمنها في مثلها، لم يبارك له فيها".
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کوئی گھر فروخت کیا اور ا‏‏‏‏س کی قیمت اس جیسی چیز میں صرف نہ کی، تو اس کے لیے اس میں برکت نہیں ہو گی۔