سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام -- حدود، معاملات، احکام

بھانجا بھی ماموؤں کی قوم میں سے ہوتا ہے
حدیث نمبر: 1193
-" ابن اخت القوم منهم".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصاریوں کو بلا کر فرمایا: کیا تم میں کوئی اور بھی ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں، ہاں ایک ہمارا بھانجا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی قوم کا بھانجا ان ہی میں سے ہوتا ہے۔