سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام -- حدود، معاملات، احکام

حد کا نفاذ، کفارہ گناہ ہے
حدیث نمبر: 1197
-" من أصاب ذنبا أقيم عليه حد ذلك الذنب، فهو كفارته".
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی گناہ کا ارتکاب کیا اور اس پر اس کے جرم کی حد قائم کر دی گئی، تو وہ اس گناہ کا کفارہ ثابت ہو گی۔