سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام -- حدود، معاملات، احکام

اگر کوئی زانی سو کوڑے برداشت نہ کر سکے تو
حدیث نمبر: 1204
-" اجلدوه ضرب مائة سوط، قالوا: يا نبي الله! هو أضعف من ذلك، لو ضربناه مائة سوط مات؟ قال: فخذوا له عثكالا فيه مائة شمراخ فاضربوه ضربة واحدة".
سیدنا سعید بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمارے گھروں کے درمیان ایک کمزور اور ناقص الخلقت آدمی رہتا تھا، (‏‏‏‏ اچانک) اسے دیکھا گیا کہ وہ ایک لونڈی سے زنا کر رہا تھا۔ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے اس کا معاملہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو سو کوڑے لگاؤ۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! وہ تو بہت زیادہ کمزور ہے، اگر ہم نے اسے سو کوڑے لگائے تو وہ مر جائے گا (‏‏‏‏ایسے میں کیا کیا جائے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک بڑی شاخ لو، جس پر سو چھوٹی شاخیں اگی ہوئی ہوں، اور اسے ایک دفعہ مار دو۔