سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام -- حدود، معاملات، احکام

شراب کی خرید و فرخت حرام ہے
حدیث نمبر: 1211
-" إن الله تعالى حرم الخمر، فمن أدركته هذه الآية وعنده منها شيء، فلا يشرب ولا يبع".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، جبکہ آپ مدینہ میں خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، کو فرماتے سنا: لوگو! بیشک اللہ تعالیٰ نے شراب (‏‏‏‏ کی حرمت) کے بارے میں مبہم سا اشارہ دیا ہے، ممکن ہے کہ عنقریب اللہ تعالیٰ اس کے بارے میں کوئی (‏‏‏‏حتمی) حکم نازل کر دے، (‏‏‏‏تم اس طرح کرو کہ) جس کے پاس کوئی شراب ہے، وہ اسے بیچ دے یا اس سے فائدہ حاصل کر لے۔ تھوڑا ہی عرصہ گزرا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے شراب کو حرام کر دیا ہے، اس آیت کے نزول کے بعد اگر کسی کے پاس شراب ہے تو وہ اس کو پی سکتا ہے نہ بیچ سکتا ہے۔