سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام -- حدود، معاملات، احکام

کیا بلا اجازت کسی کے باغ سے پھل کھانا جائز ہے؟
حدیث نمبر: 1228
- (مَنْ مَرَّ بحائطٍ فلْيأكُلْ ولا يحْمِلْ).
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر کوئی کسی باغ کے پاس سے گزرتا ہے تو وہ اس کا (‏‏‏‏پھل وغیرہ) کھا لے اور اٹھا کر نہ لے جائے۔