سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام -- حدود، معاملات، احکام

کیا بلا اجازت کسی کے باغ سے پھل کھانا جائز ہے؟
حدیث نمبر: 1229
-" أقبلت مع سادتي نريد الهجرة، حتى دنونا من المدينة، قال: فدخلوا المدينة وخلفوني في ظهرهم، قال: فأصابني مجاعة شديدة، قال: فمر بي بعض من يخرج من المدينة فقالوا لي: لو دخلت المدينة فأصبت من ثمر حوائطها، فدخلت حائطا فقطعت منه قنوين، فأتاني صاحب الحائط، فأتى بي إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم وأخبره خبري، وعلي ثوبان، فقال لي:" أيهما أفضل؟"، فأشرت له إلى أحدهما، فقال:" خذه"، وأعطى صاحب الحائط الآخر وخلى سبيلي".
سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ، جو آبی اللحم کے غلام تھے، کہتے ہیں: میں اپنے آقاؤں کے ساتھ آیا، ہمارا ارادہ ہجرت کا تھا، ہم مدینہ کے قریب آ پہنچے۔ وہ خود مدینہ میں داخل ہو گئے اور مجھے پیچھے چھوڑ گئے۔ مجھے سخت بھوک لگی۔ میرے پاس سے مدینہ سے نکلنے والے بعض لوگ گزرے اور مجھے کہا: (‏‏‏‏بہتر ہے کہ) تو مدینہ میں چلا جائے اور باغوں کا پھل کھا لے۔ پس میں ایک باغ میں داخل ہوا اور کھجوروں سے بھرے ہوئے دو گچھے توڑ لیے۔ (‏‏‏‏ اللہ کا کرنا کہ) باغ کا مالک آ پہنچا، مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری بات بتا دی۔ میں نے دو کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: کون سا کپڑا افضل ہے؟ میں نے ایک کپڑے کی طرف اشارہ کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (‏‏‏‏یہ کپڑا) تو خود لے لے۔ اور دوسرا کپڑا باغ کے مالک کو دے دیا اور مجھے رہا کر دیا۔