سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام -- حدود، معاملات، احکام

قرض دار کو اللہ تعالیٰ کی معیت حاصل ہوتی ہے
حدیث نمبر: 1245
-" إن الله مع الدائن (أي المديون) حتى يقضي دينه ما لم يكن فيما يكره الله".
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ قرض لینے والے کے ساتھ ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ قرض ادا کر دے، الا یہ کہ اس قر ضے کا تعلق اللہ تعالیٰ کی ناپسندیدہ چیزوں سے ہو۔ سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ اپنے خزانچی کو کہتے تھے: تو جا اور کہیں سے میرے لیے قرضہ لے آ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث سننے کے بعد میں نہیں چاہتا کہ رات گزاروں مگر اس حال میں کہ اللہ تعالیٰ میرے ساتھ ہو۔