سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام -- حدود، معاملات، احکام

اگر قرض خواہ قرضے چکانے کا عزم رکھتا ہو تو . . .
حدیث نمبر: 1247
- (مَنْ حَمَلَ مِنْ أُمَّتي دَيْناً؛ ثُمَّ جَهَدَ في قضائِهِ فماتَ ولم يَقْضِهِ فأنا وَلِيَّهُ).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے جس فرد نے قرضہ لیا اور پھر اس کی ادائیگی کے لیے کوشش کی، لیکن چکانے سے پہلے مر گیا تو میں اس کا ذمہ دار ہوں گا۔