سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام -- حدود، معاملات، احکام

مومنوں کی ارواح کا مقام
حدیث نمبر: 1267
-" تكون النسم طيرا تعلق بالشجر، حتى إذا كانوا يوم القيامة دخلت كل نفس في جسدها".
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ کیا ہم مرنے کے بعد ایک دوسرے کو ملیں اور دیکھں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (مرنے کے بعد) روح ایک پرندے کی شکل میں ہوتی ہے جو درختوں پر چگتا رہتا ہے، حتی کہ قیامت کا دن آ جائے گا اور ہر روح کو اس کے جسم میں داخل کر دیا جائے گا۔