سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام -- حدود، معاملات، احکام

جائز کھیل
حدیث نمبر: 1270
-" خذوا يا بني أرفدة! حتى تعلم اليهود والنصارى أن في ديننا فسحة".
امام شعبی، جو تابعی ہیں، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کا ایک (مخصوص حبشی) کھیل کھیلنے والوں کے پاس سے گزرے اور فرمایا: اے بنو ارفدہ! (یعنی حبشہ والو!) کھیلتے رہو، تاکہ یہودیوں اور عیسائیوں کو پتہ چل جائے کہ ہمارے دین میں وسعت ہے۔ وہ کھیل رہے تھے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آ گئے، جب انہوں نے ان کو دیکھا تو سہم گئے۔