سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام -- حدود، معاملات، احکام

جھوٹی قسم کا انجام جہنم ہے
حدیث نمبر: 1284
-" من حلف على يمين مصبورة كاذبا (متعمدا) فليتبوأ بوجهه مقعده من النار".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے جان بوجھ کر بڑی تاکید کے ساتھ جھوٹی قسم اٹھائی، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم سے تیار کر لے۔