سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام -- حدود، معاملات، احکام

دل کے ثابت قدم رہنے کی دعا اور وجہ
حدیث نمبر: 1285
-" كان أكثر دعائه: يا مقلب القلوب! ثبت قلبي على دينك. فقيل له في ذلك. فقال: إنه ليس آدمي إلا وقلبه بين إصبعين من أصابع الله، فمن شاء أقام ومن شاء أزاغ".
شہر بن حوشب کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: اے ام المؤمنین! جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے پاس ہوتے تو کون سی دعا بکثرت پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ تر یہ دعا پڑھتے تھے: اے دلوں کو الٹ پلٹ کرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس دعا کی وجہ دریافت کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر آدمی کا دل اللہ تعالیٰ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے۔ (اس کی مرضی ہے کہ) جس کو چاہے (راہ ہدایت پر) ثابت رکھے اور جس کو چاہے گمرہ کر دے۔