سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام -- حدود، معاملات، احکام

بیوہ ہونے والی حاملہ کی عدت
حدیث نمبر: 1287
- (كذبَ أبو السنابل؛ ليس كما قالَ، قد حللتِ، فانكِحِي؛ [إذا أتاكِ أحدٌ ترضينه فأتِيني، أو أنبِئيني]. قاله لسُبيعَة بنتِ الحارثِ؛ وقد وضعت بعد وفاةِ زوجها بأيام)
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ سبیعہ بنت حارث کا اپنے خاوند کی وفات کے (کچھ دن بعد بچہ پیدہ ہوا) چند دن کے بعد وہ نفاس کے خون سے بھی پاک ہو گئی۔ ابوسنابل ان کے پاس سے گزرے اور کہا: تو اس وقت تک حلال نہیں ہو گی جب تک چار ماہ دس دن نہ گزر جائیں۔ جب اس نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ذکر کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوسنابل غلط کہہ رہا ہے، وہ حقیقت نہیں جو اس نے کہا:، تو واقعی حلال ہو چکی ہے اور نکاح کر سکتی ہے، اگر کوئی پسندیدہ آدمی تجھے پیغام نکاح بھیجے تو میرے پاس آ جانا یا مجھے آگاہ کرنا۔