سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام -- حدود، معاملات، احکام

زمین پر ناجائز قبضے کا انجام
حدیث نمبر: 1302
-" من أخذ أرضا بغير حقها كلف أن يحمل ترابها إلى المحشر".
سیدنا یعلیٰ بن مرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: جس نے ناحق زمین غصب کر لی، اسے محشر تک اس کی مٹی اٹھا کر لے جانے کی تکلیف دی جائے گی۔