سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام -- حدود، معاملات، احکام

باطل پر ظالم کی مدد کرنے کا انجام
حدیث نمبر: 1307
-" من أعان على خصومة بظلم، أو يعين على ظلم، لم يزل في سخط الله حتى ينزع".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو ظلم کرتے ہوئے کسی جھگڑے یا ظلم پر تعاون کرتا ہے، وہ جب تک باز نہیں آجاتا، اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہتا ہے۔