سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام -- حدود، معاملات، احکام

مخابرہ
حدیث نمبر: 1317
- (نهى عن المخابرة).
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مخابرہ سے منع فرمایا۔ میں نے کہا: مخابرہ کسے کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: پیداور کے نصف یا تہائی یا چوتھائی حصے کے بدلے زمیں کرائے پر دینا۔