سلسله احاديث صحيحه
الحدود والمعاملات والاحكام -- حدود، معاملات، احکام

بوقت غم رونا جائز ہے
حدیث نمبر: 1328
-" لا، ولكن نهيت عن صوتين أحمقين فاجرين: صوت عند مصيبة، خمش وجوه، وشق جيوب، ورنة شيطان".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمٰن بن عوف کا ہاتھ پکڑا اور اپنے بیٹے ابراہیم کی طرف چل پڑے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا دیکھتے ہیں کہ وہ جان بلب تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اٹھایا، اپنی گود میں رکھا اور رونے لگ گئے۔ سیدنا عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ نے آپ کو کہا: کیا آپ رو رہے ہیں، آپ نے تو رونے سے منع نہیں کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، میں نے تو دو بری اور بدکار آوازوں سے منع کیا ہے: ?? مصیبت کے وقت آواز نکالنے، چہرہ نوچنے، گریبان چاک کرنے اور ② شیطان کی جھنکار (یا زوردار چیخ)۔