سلسله احاديث صحيحه
الخلافة والبيعة والطاعة والامارة -- خلافت، بیعت، اطاعت اور امارت کا بیان

لوگوں کی ضروریات پوری نہ کرنے والے حکمران کا انجام بد
حدیث نمبر: 1345
-" ما من إمام يغلق بابه دون ذوي الحاجة والخلة والمسكنة إلا أغلق الله أبواب السماء دون خلته وحاجته ومسكنته".
سیدنا عمرہ بن مروہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہ سے کہا: کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جو حکمران ضرورت مندوں، مفلسوں اور حاجت مندوں سے اپنے دروازے بند کر دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت، حاجت اور مسکنت کے سامنے آسمان کے دروازے بند کر دیتا ہے۔