سلسله احاديث صحيحه
الخلافة والبيعة والطاعة والامارة -- خلافت، بیعت، اطاعت اور امارت کا بیان

بدکردار امرا کے ہاں ملازمت کرنے سے گریز کیا جائے
حدیث نمبر: 1354
-" ليأتين عليكم أمراء يقربون شرار الناس، ويؤخرون الصلاة عن مواقيتها، فمن أدرك ذلك منهم فلا يكونن عريفا ولا شرطيا ولا جابيا ولا خازنا".
سیدنا ابوسعید اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر ایسے امرا مسلط ہوں گے، جو شریر لوگوں کو اپنے قریب کریں گے اور نماز کو اس کے وقت سے مؤخر کریں گے، جو آدمی ان کا زمانہ پا لے تو وہ ان (کی حکومت کا) نہ منتظم بنے، نہ سپاہی، نہ وصول کنندہ اور نہ خزانچی۔