سلسله احاديث صحيحه
الخلافة والبيعة والطاعة والامارة -- خلافت، بیعت، اطاعت اور امارت کا بیان

ہر نگران سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال کیا جائے گا
حدیث نمبر: 1356
-" إن الله سائل كل راع عما استرعاه، أحفظ ذلك أم ضيع؟ حتى يسأل الرجل عن أهل بيته".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ ہر نگران سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال کرے گا اس نے اس کی حفاظت کی یا اسے ضائع کر دیا، حتیٰ کہ وہ بندے سے اس کہ گھر والوں کے بارے میں بھی پوچھے گا۔