سلسله احاديث صحيحه
الايمان والنذور والكفارات -- قسموں، نذروں اور کفارات کا بیان

صرف اللہ تعالیٰ کی قسم اٹھائی جائے، قسم کی اقسام
حدیث نمبر: 1410
- (لا تحلفُوا بآبائِكم (وفي رواية: بغيرِ الله)، وإذا خلوتُم؛ فلا تستقبلُوا القِبلةَ ولا تستدبرُوها، ولا تستنجُوا بعظمٍ ولا بِبَعرٍ).
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بیان کیا: تو اہل مکہ کی طرف میرا قاصد ہے، ان کو میرا سلام کہنا اور ان کو بتلانا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں تین چیزوں کا حکم دیتے ہیں: ?? اپنے آباء و اجداد (اور ایک روایت کے مطابق غیر اللہ) کی قسمیں نہ اٹھاؤ، ② جب تم قضائے حاجت کرو تو قبلہ کی طرف منہ کرو نہ پیٹھ اور ③ اور ہڈی اور مینگنی کے ساتھ استنجا نہ کرو۔