سلسله احاديث صحيحه
الايمان والنذور والكفارات -- قسموں، نذروں اور کفارات کا بیان

جھوٹی قسم کے نقصانات، جھوٹی قسم کے ذریعے دنیوی فوائد حاصل کرنا چالا کی نہیں وبال ہے
حدیث نمبر: 1417
- (اليمين الكاذبة منفقة للسلعة، ممحقة للكسب، (وفي لفظ:) للبركة).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جھوٹی قسم سودا تو بیچنے والی ہے، لیکن کمائی مٹا دینے والی ہے۔ اور ایک روایت کے لفظ ہیں: برکت مٹا دینے والی ہے۔