سلسله احاديث صحيحه
الايمان والنذور والكفارات -- قسموں، نذروں اور کفارات کا بیان

برائی پر مشتمل نذر کو ترک کرنا اور اس کا کفارہ
حدیث نمبر: 1420
-" النذر نذران، فما كان لله فكفارته الوفاء، وما كان للشيطان فلا وفاء فيه وعليه كفارة يمين".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نذر دو قسم کی ہوتی ہے۔ ?? ایک نذر اللہ کے لیے ہوتی ہے، اس کفارہ اس کو پورا کرنا ہے، اور ایک نذر شیطان کے لیے ہوتی ہے، اس کو پورا نہیں کرنا، لیکن اس پر قسم کا کفارہ پڑ جائے گا۔