سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم -- شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

شادی سے پہلے عورت کو دیکھ لینا چاہیئے
حدیث نمبر: 1436
-" إذا ألقي في قلب امرئ خطبة امرأة فلا بأس أن ينظر إليها".
سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کسی آدمی کے دل میں کسی عورت سے منگنی کرنے کی خواہش پیدا ہو تو وہ (پہلے) اسے دیکھ لے، اس میں کوئی حرج نہیں۔