سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم -- شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

بیویوں کے حقوق
حدیث نمبر: 1449
-" إذا سقى الرجل امرأته الماء أجر".
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب آدمی اپنی بیوی کو پانی پلاتا ہے تو اسے اجر و ثواب ملتا ہے۔ میں یہ حدیث سن کر اٹھا، اپنی بیوی کو پانی پلایا اور اسے یہ حدیث سنائی۔