سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم -- شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شادی کے موقع پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو نبوی وصیت
حدیث نمبر: 1450
-" هي لك على أن تحسن صحبتها".
حجر بن قیس، جنہوں نے زمانہ جاہلیت پایا تھا، کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کرنے کا پیغام بھیجا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تیری ہی ہے، بشرطیکہ اس کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئے۔